500 ارب ڈالر کا مالک۔۔ دنیا کے امیر ترین شخص کا تاج اب کس کے سر پر سج گیا؟

ہماری ویب  |  Oct 03, 2025

عالمی شہرت یافتہ کار ساز کمپنی ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک اور منفرد سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر شخص کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

فوربز بلین ایئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک 500 ارب ڈالر (1406 کھرب روپے) مالیت رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے شیئرز میں تیزی اور اسپیس ایکس سمیت دیگر ٹیکنالوجی منصوبوں کی کامیابیوں کے باعث ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز میں 4 فیصد اضافے سے ایلون مسک کی دولت میں 9.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کے نصف سفر پر پہنچ چکے ہیں۔ اسپیس ایکس، اسٹار لنک اور انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ "ایکس اے آئی" کی تجارتی کامیابیوں نے بھی ان کی دولت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

دولت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر اوریکل کے بانی لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 350 ارب ڈالر ہے جبکہ میٹا کے بانی مارک زکربرگ اور ایمازون کے جیف بیزوس اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ ماہ کچھ عرصے کے لیے لیری ایلیسن نے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث ایلون مسک سے سبقت لے لی تھی تاہم یہ پوزیشن زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More