پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے مانچسٹرٹیسٹ کاناقابل یقین نتیجہ آگیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 08, 2020

اولڈ ٹریفورڈ(ویب ڈیسک ) مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کو دوسری اننگز میں 107 رنز کی برتری ملی لیکن بدقسمتی سے دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور یوں پوری ٹیم 169 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز کے سنچری میکر شان مسعود کھاتہ کھولنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 33 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے، اسد شفیق 29 اور محمد رضوان 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ 3، کرس ووکس اور بین اسٹوکس 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔قبل ازیں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 219 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اولے پوپ 62 اور جوز بٹلر 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ شاداب اور عباس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ شان مسعود 156 اور بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 جب کہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More