ملک بھر کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہا ہے،فریال تالپور

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے پارٹی کے نومنتخب رکنِ سندھ اسمبلی امیر علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کے دوران پی ایس-52 عمرکوٹ سے منتخب امیر علی شاہ نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں فریال تالپور نے کہا کہ یقین ہے کہ امیر علی شاہ اپنے مرحوم والد سید علی مردان شاہ کی طرح عمرکوٹ کی عوام کی خدمت کریں گے۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، جو عمرکوٹ سمیت ملک بھر کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہا ہے۔

اس موقعے پر صوبائی وزیرِ ثقافت سردار علی شاہ بھی موجود تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More