انگلینڈ کے اہم کھلاڑی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

سچ ٹی وی  |  Dec 16, 2024

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کی زد میں آگئے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔

انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان اسٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

آئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More