پاک جنوبی افریقا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو گی

ہم نیوز  |  Dec 16, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے پارل میں شروع ہوگی۔

دوسرا میچ19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

پاکستان اسکواڈ میں عبداللہ شفیق ، کامران غلام اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سفیان مقیم اور عثمان خان پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان جنوبی افریقا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان

سیریز سے متعلق کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاریوں کے لحاظ سے یہ ایک اہم ون ڈے سیریز ہے۔

بحیثیت کپتان رضوان کی تیسری ون ڈے سیریز ، پچھلی دونوں سیریز جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More