سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی شہربانو کا پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو

ہماری ویب  |  Dec 17, 2024

ویمیز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشا کپ میں پاکستان کی جانب سے نئی کھلاڑی میدان میں اتر گئی ہے۔

لودھراں سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی شہربانو نے انڈر 19 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے اپنے پہلے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، 15 سالہ شہربانو ساتویں جماعت کی طالبہ اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں۔

گزشتہ روز پی سی بی کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہیڈ کوچ محسن کمال ان کو ڈیبیو کیپ پہنا رہے ہیں، اور ساتھی کھلاڑی ساتھ کھڑی تالیاں بجا کر شہربانو کا ٹیم میں خیر مقدم کر رہی ہیں۔

شہربانو کو سوشل میڈیا پر عوام اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کیرئیر شروع کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے، شہربانو لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتی ہیں، ان کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹی 20 کپ کے لیے سلیکشن پر ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک نے بھی مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More