اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے نئی بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بھی عبور کر لی۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 848 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار 796 کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا

گزشتہ روز زبردست تیزی  کے ساتھ کاروبار کے آغاز سے 100 انڈیکس  نے 2 نئی بلندیوں  کو عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر گراوٹ کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد  278.17 روپے سے 278.10 روپے پر آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More