پہلی دفعہ پی ٹی آئی کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پی ٹی آئی کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے خوشگوار باتیں کی ہیں۔ اور دونوں سائیڈ سے افہام و تفہیم کی باتیں ہونی چاہئیں۔ پہلی دفعہ پی ٹی آئی کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں اس طرح کی آوازیں اٹھتی رہیں تو بہت سارے مسئلے حل ہوں گے۔ اور مذاکرات کی باضابطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بلکہ مذاکرات کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو کس نے شہید کیا؟ اس کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔ چیزیں محبت اور پیار سے بڑھتی ہیں دھمکیوں سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف لیا ہے اور پہلی ذمہ داری آئین کی ہے۔ سیاسی ذمہ داریاں آئینی ذمہ داریوں کے بعد آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم قانون ساز ہیں آئین کو کھلواڑ نہیں بننے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

وزیر دفاع نے کہا کہ کرم میں درجنوں معصوم لوگ موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اور امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کو اسلام آباد نظر آتا ہے لیکن پاراچنار نظر نہیں آتا۔ خیبر پختونخوا حکومت وفاق کے ساتھ ساتھ اپنے صوبے پر بھی غور کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More