حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جارہی ہے، اویس لغاری

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جارہی ہے۔

اویس لغاری کی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاور ڈویژن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا جائزہ پیش کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقوں کےلیے الیکٹرک گاڑیاں سستی اور مؤثر بنانے کےلیے ترقیاتی شراکت دار کردار ادا کر سکتے ہیں، الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری تبدیل کرنے کے اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ان اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی، اویس لغاری

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت مستقبل میں بجلی نہیں خریدے گی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری عمل میں ترقیاتی شراکت دار ہماری تکنیکی مدد کر سکتے ہیں۔

ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کےلیے نہایت اہم ہے، توانائی میں بہتر گورننس کےلیے مدد دینا چاہتے ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More