معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا جلد اعلان کریں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا جلد اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کرک میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور شہید پولیس اہلکار کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق نواز شریف کے بہترین ساتھیوں میں سے تھے۔ اور صدیق الفاروق ایک وفادار شخص تھے۔ پولیو ورکرز جانفشانی سے اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

یونان کشتی حادثے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں 5 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ ایسے غیر قانونی طریقوں سے بے پناہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ جبکہ جولائی 2023 میں بھی 260 پاکستانی کشتی حادثے میں ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنجیدہ چیلنج ہے۔ اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو گا۔ جس میں 2023 کے واقعے کی روشنی میں مزید فیصلے کریں گے۔ حکومت نے اس حوالے سے ہمہ گیر فیصلے کیے ہیں۔ اور ان فیصلوں پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

شرح سود میں کمی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ مزید 2 فیصد شرح سود میں کمی خوش آئند ہے۔ اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے۔ پالیسی ریٹ کم ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ مل کر ملکی معیشت کو مزید بہتر کریں۔ پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے۔ اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو تقویت ملے گی۔ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اور معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا جلد اعلان کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More