انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت
سماعت کے دوران جج نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ملزمہ کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔
بعدازاں عدالت نے ڈی چو ک احتجاج کے معاملے پر زرتاج گل کی پانچ مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 9 جنوری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔