مشکل وقت میں یو ا ے ای کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، صدر مملکت

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں یو اے ای کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات نے شاندار ترقی کی ،دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

سارہ شریف قتل کیس،والد ،سوتیلی والدہ کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

دونوں ممالک کے مابین قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت داری ہے ،یو اے ای پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یو اے ای میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی،آئی ٹی ، توانائی، زراعت ، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کی اقتصادی بحالی میں تیزی آ رہی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے ،اسٹاک ایکسچینج سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

یقین ہے متعدد معاہدوں سے دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا ،دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات ہیں،متحدہ عرب امارات کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یو اے ای نے ترقی اور خوشحالی کی مثال قائم کی ہے،متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیاہے،دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کے دوران یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا،یو اے ای کی مدد کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی ناممکن تھی۔

پنجاب کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے 12جنوری تک چھٹیوں کا اعلان

یو اے ای نے پاکستان میں صحت ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کردار ادا کیاہے،متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔

پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا ،پاکستان کیلئے ویزا کی بحالی پاکستانیوں سے محبت کی عکاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More