پنشن بارے درخواست پر چیف سیکرٹری کو 1ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازم کو 18 سال سے پنشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے اسپورٹس بورڈ پنجاب میں 23 برس تک فرائض انجام دئیے۔

سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجرا

درخواست گزارفروری 2006 میں ریٹائرہوئے، انہیں 18 سال اور 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی پینشن جاری نہیں کی گئی،عدالت فروری 2006 سے پینشن جاری کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More