آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے میچز لاہور اور کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سپائیڈر کیمرے نہ ہونے سے پروڈکشن کوالٹی متاثر ہوگی، ڈرون اور سپائیڈر کیمرے کے بغیر کوریج ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پروڈکشن کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے، بی سی سی آئی کے انکار کے بعد بھارت کے میچز دبئی میں شیڈول کئے جارہے ہیں، آئی سی سی کا موقف ہے کہ چار وینیوز پر بیک وقت انتظامات کرنے میں خرچا زیادہ آئے گا۔

مایہ ناز بھارتی اسپنر ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ذرائع کے مطابق کیمروں کی تنصیب، ہوٹلنگ، ٹریولنگ اور برینڈنگ کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ راولپنڈی سمیت لاہور اور کراچی میں میچز کرانے کا خواہش مند ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آج چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے، آئی سی سی کی جانب سے 14 دسمبر کو شیڈول کا باقاعدہ اعلان کئے جانا تھا،آئی سی سی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر حتمی وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کیلئے اتفاق رائے ہوچکا ہے، پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر واضح موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More