معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے ، وفاقی وزیرخزانہ

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 10سال بعد اس لیول پر آیا ،ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے،یقین ہے ترسیلات زر35ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس نومبر میں بھی سرپلس رہا

برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے،ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے ،مہنگائی 6سال کی کم ترین سطح پرہے،نومبر میں 4.9فیصد پر آگئی،مہنگائی کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑتاہے،کوشش کریں گے مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود میں کمی کی ،شرح سود کا 13فیصد پر آنا معیشت کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،کاروباری برادری کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More