ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ٹریفک مہم کا آغاز کردیا گیا۔ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے مہم کو ٹریفک کی بہتری کیلئے سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے ٹریفک مہم کا حصہ بننے پر ہم نیوز نیٹ ورک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی بہت زیادہ ہے، کچھ مسائل پر تو ہم قابو پا سکتے ہیں مگر کچھ پر میڈیا آگاہی کے ذریعے قابو پانے کی ضرورت ہے۔
آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر موجود تجاوزات کا خاتمہ بھی ضروری ہے جس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اعلیٰ کارکردگی پر سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں رواں سال ڈرائیونگ کے دوران فون استعمال کرنے پر 321 ، کم عمر ڈرائیوز کیخلاف 560 اور تیز رفتاری پر 894 ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
ون وے کی خلاف ورزی پر 480 شہری قانون کی گرفت میں آئے۔