ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ نفرت پھیلانے، غلط بیانی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہوا،ذرائع کا کہنا ہے لطیف کھوسہ کے وارنٹ گرفتاری کیلئے جج عباس شاہ کی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
سونا 2 ہزار روپےمزید سستا،فی تولہ2 لاکھ 71 ہزار300 روپےکا ہوگیا
ایف آئی آر کی کاپی ہم انویسٹگیشن ٹیم کو موصول ہوگئی جس کے مطابق مقدمہ پیکا قانون کے مختلف سیکشن کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف ائی آر کے متن کے مطابق لطیف کھوسہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بلوچستان اور کے پی کے کے ٹوٹنے کی بات کرکے ملک میں ایک فساد پھیلانے کی کوشش کی۔
جماعت اسلامی کراچی کا کل پانی کے بحران پر احتجاج کااعلان
ایف آئی آر میں لطیف کھوسہ پر جان بوجھ کر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیان بازی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔