درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے، پہلے مرحلے میں 2 درجن کے قریب ملزمان کیخلاف انکوائر ی شروع
اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 12.55 ڈالر مقر کی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق دسمبر کیلئے ہوگا۔