کے الیکٹرک کا شہر میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 20, 2024

 کے الیکٹرک نے شہر میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کا فیصلہ لائن لاسز اور بل ریکوری کا سہ ماہی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 70 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 فیصد نیٹ ورک میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے ہے۔ لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ اور دورانیے کا انحصار چوری اور عدم ادائیگی کی شرح پر ہوتا ہے۔

کرنٹ لگنے سے ہلاک افراد چور، نشے کے عادی، ذہنی مریض تھے، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی

سال کے آغاز سے اب تک بجلی چوری کو روکنے کیلئے21ہزار سے زائد کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 2  لاکھ 20 ہزار کلو غیر قانونی تاریں ضبط کی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More