بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہو گئیں۔ عدالت نے 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 32 مقدمات میں جج امجد علی شاہ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ
بشر یٰ بی بی 32 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں ان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
بشر یٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بشر یٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
عدالت نے بشر یٰ بی بی کو 13 جنوری تک 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام 32 مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔