بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو سمیت 2 جنرلز پر فرد جرم عائد

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت حراست میں فردِ جرم لگا دی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے سابق صدر مزید مشکل میں پھنس گئے ، گرفتاری کا امکان

آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 4 ہفتے قبل ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے دیا تھا مگر اسی روز پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More