افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک بینک کے باہر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔
شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں ، دیگر اسپتالوں میں بھی کچھ زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔
دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔