خط نہیں ملا،آیا بھی تو وزیر اعظم کو بھجوادوں گا،آرمی چیف

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،اگرخط ملا بھی تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے،پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان

قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا،اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ،اگر پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More