آپ کمال ہو، ودیا بالن پاکستانی ماورا حسین کی اداکاری کی متعرف

ہم نیوز  |  Feb 14, 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔

اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح مکہ مکرمہ میں کرینگے

بھارتی اداکارہ نے ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اوراس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا۔

ماورا حسین کو ٹیگ کرکے کہا کہ آپ کمال ہو، ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کرکے شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More