معروف پاکستان اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے عروسی انداز سے شادی کی تقریبات تک ہر چیز توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اداکارہ اور ان کے شوہر اداکار امیر گیلانی نے 5 فروری کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔
نکاح، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سے خوب داد سمیٹی۔
ان کی شادی کی تقریبات کی منفرد بات ہر ایونٹ کی سادگی تھی۔
دو روز قبل اداکارہ کی جانب سے مایوں کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جن کی صارفین خوب پذیرائی کرتے دکھائی دیئے۔
تاہم دیگر تقریبات کی طرح ڈھولکی کی تقریب میں بھی دونوں کے گھر والے اور قریبی دوست ہی نظر آئے۔
ڈھولکی کی تقریب کی سجاوٹ میں دیگر تقریبات کے برعکس کھلتے ہوئے رنگوں کا انتخاب کیا گیا۔
دلہن ڈھولکی کی تقریب میں معروف لگژری کوٹویور برانڈ ’میہا‘ کی سُرخ رنگ کی ویلویٹ کی پشواس میں نظر آئیں، جبکہ پھولوں کے گہنے نے ان کے انداز کو چار چاند لگا دیئے۔
اداکارہ نے دونوں ہاتھوں میں ہری ہری چوڑیاں بھی پہنی ہوئی تھیں، جسے دیکھ کر ماضی کی دلہنوں کی یاد تازہ ہوگئی۔
جب کہ روایتی دلہوں کے برعکس امیر گیلانی سادہ سی شلوار قمیص اور اس پر ایک سرخ رنگ کی جیکٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔
ایونٹ میں دلہا اور دلہن اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی چہیتی اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سے محظوظ ہو رہے ہیں، ساتھ ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکرتے بھی نظر آرہے ہیں۔