امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت ماحولیاتی ایجنسی کے ملازمین کوبرطرف کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ماحولیاتی ایجنسی کے 388 ملازمین کو برطرف کر دیا، ماحولیاتی ایجنسی کے دو سال سے کم عرصے کے ملازمین کونکالا گیا۔
امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندی لگانے کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردیئے
یاد رہے کہ گزشتہ دن امریکی صدرنےعالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پرپابندی لگانے کے ایگزیکٹوآرڈر پردستخط کردیئے ہیں۔
ایگزیکٹوآرڈرسے آئی سی سی عملے اور اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائدہوں گی، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔