قانون سازی سے پہلے اپنی رٹ کو تو مضبوط کرو،مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایوان کا مشکل مرحلہ ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کر دیا جاتا ہے ،جب کوئی رکن پوائنٹ آف آرڈر مانگے تو اس کو دیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ایسی قانون سازی دیکھی جس پر کوئی بحث نہیں ہوئی ،ایک سال میں اس ایوان میں ہنگامے کو آپ ختم نہیں کر سکے۔

نوازشریف کو نکالنے کا فیصلہ غلط تھا،شیر افضل مروت

حکومت چاہے نہ چاہے یہ ہنگامے ختم کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے،مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں پورا ملک اضطراب میں ہے،محکمے اور ادارے تباہ کیے جارہے ہیں،لاکھوں لوگ بے روزگار کیے جارہے ہیں۔

حکومت کو درگزر کا مظاہرہ کرنا چاہئے مگر وہ ہٹ دھرمی کررہی ہے،ملکی سالمیت کے حوالے سے پالیسیاں بند کمروں میں بنائی جارہی ہیں ،ہم لوگ آج کہاں کھڑے ہیں؟ہم لوگ ملک کے لیے کب سوچیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ میری گفتگو کو جذباتی گفتگو نہ سمجھا جائے،خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کوئی حکومت نہیں،عام آدمی کے پاس نہ روزگار ہے اور نہ جان و مال کی حفاظت،یہاں قانون سازی کی جا رہی ہے، پہلے اپنی رٹ کو تو مضبوط کرو۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں1700روپے کا اضافہ

قانون آتا ہے ،پاس ہوتے ہی پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا،پورا ملک آپ کے ہاتھ میں ہوگا تو قانون نافذ ہوگا،آپ قانون بنا رہے ہیں ،کس کے لئے بنا رہے ہیں،صوبوں میں اسمبلیاں ہیں جو عوام کی نمائندہ نہیں۔

جب عوام باہر نکلتے ہیں تو کوئی منتخب نمائندہ عوام کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں،نظریاتی اور اتھارٹی کی جنگ ہے،سیاست میں جنگ نظریات کی نظریات کے ساتھ ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More