لوئر کرم میں آپریشن ، درجنوں افراد گرفتار ، امدادی قافلے کا لوٹا گیا سامان برآمد

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

لوئر کرم میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق اب تک 57 مطلوب ملزمان سمیت 85 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، ملزمان سے 83 مشین گنز، کلاشنکوفیں، 12 بندوقیں اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

کرم میں 14دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ ، 30 لاکھ روپے مقرر

انہوں نے بتایا کہ آپریشن لوئرکرم کے علاقوں اوچت، بگن، مندوری اور دیگر محلقہ علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ ملزمان سے لوٹا گیا 4 ٹرک کا سامان بھی برآمد ہوا ہے جس میں ادویات و دیگر روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، دوسری جانب سماجی رہنماؤں نے بتایا کہ عوام کے لیے خوراک و علاج کا بندوبست اور کانوائے کی لوٹ مار سے متاثر ہونے والے تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More