کمبوڈیا میں انسانی سمگلرز کے مرکز پر چھاپہ، پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب

اردو نیوز  |  Feb 24, 2025

تھائی اور کمبوڈین پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک عمارت سے 215 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے تھائی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی پولیس نے ایک سرحدی علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔

کچھ عرصہ پیشتر ایسے سائبر سکیم سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا جہاں سے لوگوں کو دھوکے کے ذریعے ملک میں بلا کر قید کر لیا جاتا تھا اور پھر ان کے گھروالوں سے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی مشرقی ایشیا کے ممالک میں انسانی سمگلنگ کرنے والی گینگز نے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو دوسرے ممالک سے انٹرنیٹ پر دھوکہ دے کر بلایا اور ان کو جبری طور پر مشقت پر مجبور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران انسانی سمگلنگ کا یہ سلسلہ بہت زیادہ بڑھتا دیکھا گیا کیونکہ گینگز نے اس سے اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

کارروائی کے بعد تھائی حکومت کے ترجمان ہونگ سب نے کہا کہ اتوار کو کمبوڈیا کے سرحدی شہر پوئپٹ کی ایک ایسی بلڈنگ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں غیرملکیوں کو رکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے افراد میں سے 109 تھائی اور 50 پاکستانی ہیں جبکہ 48 کا تعلق انڈیا سے ہے۔

اسی طرح پانچ تائیوان سے تعلق رکھتے ہیں اور تین انڈونیشیا سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی ایسے تھائی باشندوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، جن کو سائبر فراڈ کا نشانہ بنے اور ان کو رہا کروایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ کارروائی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سکیورٹی اہلکاروں نے مل کر کی، جس کا مقصد سائبر سکیم سینٹرز کا راستہ روکنا تھا۔‘

ایسے سکیم سینٹرز کئی سال سے استعمال ہو رہے ہیں، تاہم چینی اداکار وینگ زنگ کو ریسکیو کیے جانے بعد کارروائی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

ان کو بھی تھائی لینڈ میں جاب کے بہانے بلایا گیا تھا جبکہ بعد میں اغوا کر کے میانمار کے ایک سکیم سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک نے سکیم سینٹرز کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد تھائی میانمر بارڈ کے قریب کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں تھائی لینڈ نے ایسے علاقوں کی بجلی، ایندھن اور انٹرنیٹ کی لائنز کاٹ دی تھیں جو سکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔

 سنیچر کو تھائی لینڈ کی فوجی سے کہا گیا تھا کہ چین نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایسے 621 افراد کو واپس بھجوایا جن کو سکیم سینٹرز سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More