پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

وفاقی وزارت صحت نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ روپے فیس رواں سال سے لاگو ہو گی ، اس سے قبل پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبہ سے سالانہ 30 لاکھ روپے تک فیس لے رہے تھے۔

سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

حکام کے مطابق ہائی پاور کمیٹی نے اپنی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو بھجوا دی ہیں، ہائی پاور کمیٹی وفاقی وزارتِ صحت اور پی ایم ڈی سی کے افسران پر مشتمل ہے۔ اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد تجویز پی ایم ڈی سی کونسل سے منظور کرائی جائے گی۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو دو خطوط لکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More