ریکھا ایشوریا رائے کے حق میں بول پڑیں

سچ ٹی وی  |  Feb 24, 2025

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار کیا جاتا ہے اور ماضی میں وہ مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں۔

چونکہ ان کی خوبصورتی بنا عیب کے دکھائی دیتی ہے اس لیے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایشوریا کا یہ حسن قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی ہے اور اداکارہ نے پلاسٹک سرجری کروارکھی ہے۔

ماضی میں ایک انٹرویو میں ریکھا سے اس متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا 'تمام ماڈلز میں مجھے ایشوریا سب سے زیادہ پسند ہیں، میں میڈیا اور لوگوں کی جانب سے انہیں پلاسٹک کہے جانے کی بالکل حمایت نہیں کرتی'۔

ریکھا نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ ایشوریا بہت ہی واضح چہرے کے تاثرات دیتی ہیں، اگر مجھے ضرورت پڑی تو میں شیرنی کی طرح ایشوریا کے لیے لڑوں گی اور اس بات کی مخالفت کروں گی'۔

سینئر اداکارہ نے کہا 'انڈسٹری میں کوئی بھی ایشوریا کا ثانی نہیں ، میرا دل اس کے ساتھ ہے'۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین اکثر و بیشتر یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ایشوریا رائے نے کاسمیٹک سرجریز کروارکھی ہیں جس کی وجہ سے وہ اس عمر میں بھی اتنی جوان اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More