"یہ حرام ہے میرے لیے۔ میں نہیں لوں گا۔"
یہ الفاظ تھے معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے جو مسلمان ہونے کی حیثیت سے سود کو ناپسند کرتے ہیں.
حال ہی میں پروڈیوسر رینو چوپڑا کے بیٹے ابھے چوپڑا کی پہلی فلم اتفاق کو شاہ رخ خان نے بغیر کسی شرط کے سپورٹ کیا۔ رینو نے بتایا کہ جب ان کے پاس فلم بنانے کے لیے فنڈز نہیں تھے، تو شاہ رخ نے نہ صرف پیسے لگائے بلکہ سود لینے سے بھی انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سود ان پر حرام ہے.
واضح رہے کہ اتفاق ایک تھرلر فلم تھی، جس نے ابھے چوپڑا کو ہدایت کاری کی دنیا میں متعارف کرایا تھا.