لسانی تنوع کا جشن: مقامی زبانوں کے فروغ کے حوالے سے مکالمے کا انعقاد

اردو نیوز  |  Feb 25, 2025

پاکستان میں مقامی زبانوں کے فروع و ترقی کے لیے کام کرنے والی نمائندہ تنظیموں اور افراد کا ’مقامی زبانوں کے فروغ کی کوششوں کو بڑھانے کے مکالمہ‘ کے عنوان سے ایک مکالمے کا انعقاد ہوا۔

شمالی پاکستان کے 28 سے زبانوں کے فروع کے لیے کام کرنے والے سرگرام کارکنان نے اس مکالمے میں شرکت کی جس کا انعقاد فورم فار لینگویج انیشیٹوز (ایف ایل آئی) نے کیا تھا۔ 

شرکا ایف ایل آئی کے تحت مختلف کمیونٹی بیسڈ تنظیموں کے سربراہ ہیں جو مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے بصیرت اور حکمت عملی کا تبادلہ کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

عطا حسین اطہر نے کھوار زبان کی کمیونٹی سے سوشل میڈیا پر اپنی زبان کی بھرپور نمائندگی پر زور دیا۔

یدغا کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے علاؤ الدین حیدری نے FLI کی جانب سے تیار کیے گئے نئے گیتوں کو دکھایا جو ان کی زبان کی تجدید کے لیے اہم ثابت ہوئے۔ معراج حسین نے داودی زبان کے بحرانی حالت پر روشنی ڈالی۔

قاضی اسرار نے اپنے علاقے میں سکول کے بچوں میں اپنی زبان پلولہ میں پڑھنے کے مواد کی تقسیم کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

طفیل عباس نے شینا کمیونٹی سے ان کی مہم کی کامیابی پر زور دیا جس نے ان کی زبان کے نام کو مردم شماری فارم میں شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

عصمت اللہ دمیلی نے شہر میں رہنے والی کمیونٹی میں دمیلی زبان کی تجدید کے بارے میں بات کی۔

ناصر منصور نے پاکستان میں نورستانی زبان (کتہ وری) کی ترقی اور فروغ کی کامیاب کہانیوں کو شرکا سے شیئر کیا۔

ایل آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فخرالدین اخونزادہ نے میٹنگ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ (فوٹو: ایف ایل آئی)

ڈاکٹر معیز نے اپنی کمیونٹی کو متفق کرنے کے لیے ایک اپنی زبان بروشسکی کے لیے معیاری تحریری نظام کی ترقی پر روشنی ڈالی۔

تقریب کا آغاز FLI کے بورڈ کے چیئرمین روزی خان برکی نے کیا، اس کے بعد ایف ایل آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فخرالدین اخونزادہ نے میٹنگ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ایک سال کی کامیابیاں:

دوسرے سیشن کے دوران، ایف ایل آئی  کے نمائندوں نے گذشتہ سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیا، جن میں کئی مقامی زبانوں میں شاعری کی موجودگی اور اس کو فروع دینا بھی شامل تھا۔ یہ تقریب شمالی پاکستان کی مقامی زبانوں کی وراثت کو فروغ دینے والے ان کمیونٹی لیڈرز کی اجتماعی کوششوں کی مثال تھی۔ یہ اجتماع مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کی جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ثابت ہوا، جو تعاون اور کمیونٹی کی بنیاد پر کی جانے والی کاوشوں کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایف ایل آئِی نے اپنے پارتنر کے ساتھ برادری، ادارہ جاتی اور سرکاری سطح پر زبانوں کے استحکام کی کاوشوں کا عزم کیا اور ساتھ مل کر اپنی زبانوں کو ناصرف محفوظ بنانے بلکہ ان کو فروغ دینے کی حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب اس عزم کے ساتھ اختتام پزیر ہوا کہ ایف ایل آئی کی سرپرستی میں اس کے پارٹنرز ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور سرعت سے کام کرتے ہوئے اپنی زبانوں کو ترقی دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More