محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

سچ ٹی وی  |  Feb 25, 2025

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی کا موسم ابر آلود ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More