بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلنے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی پر برس پڑے۔
بھارت کے ایک وینیو پر کھیلنے پر پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کو ایک وینیو پر کھیلنے سے بہت بڑا فائدہ حاصل ہے ، بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔
نیوزی لینڈ فاتح،دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
خیال رہے کہ پیٹ کمنز فی الحال ایکشن میں دکھائی نہیں دے رہے، انجری کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے جبکہ گروپ میچز کے لیے دیگر ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑتا ہے۔