آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا راولپنڈی میں ساتواں میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانا ہے جو بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
راولپنڈی میں ہلکی بارش کی وجہ سے ڈیڑھ بجے ہونے والا ٹاس بھی نہیں ہو سکا ہے، بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔
ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے، گورنر سندھ
پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اورہلکی بارش کے رکنے کا انتظار کیا جا رہاہے، واضح رہے کہ آسٹر یلیا اور جنوبی افریقہ دونوں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔
پول بی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، پول اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔