"میں سب جانتی تھی، لیکن والد کی صحت میری ترجیح تھی!"
معروف صحافی اور اینکر فرح اقرار نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور اقرار الحسن کی تیسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ان کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی!
فرح اقرار نے اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:
"مجھے ان کی تیسری شادی کا علم تھا، کیونکہ جب کوئی چیز آپ کے سامنے ہو تو آپ اسے محسوس کر سکتے ہیں۔ البتہ، اس وقت میں اپنے والد کی صحت میں زیادہ الجھی ہوئی تھی، اس لیے میں نے اقرار سے کوئی سوال نہیں کیا۔ آپ خود ان سے پوچھ سکتے ہیں۔ میں جانتی تھی کہ یہ سب چل رہا ہے، لیکن میں اپنی ذمہ داریوں میں مصروف تھی۔ اور ویسے بھی، یہ اللہ کی اجازت سے ہے، ہم کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے؟"
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا اقرار الحسن کی دونوں بیویوں کے ساتھ تعلق کیسا ہے، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا:
"میری اور اقرار کی شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں، لیکن جب ہماری شادی ہوئی تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ چند سال میں طلاق ہوجائے گی۔ میں نے کبھی کسی کا گھر برباد نہیں کیا، مگر مجھے دوسری عورت کے طعنے دیے گئے۔ شادی کے وقت اقرار نے اپنی پہلی بیوی کو فون کیا اور انہوں نے نکاح کی رسومات فون پر سنیں۔ فرح اقرار نے بتایا کہ ان کے شوہر کی پہلی بیوی (قرت العین) سے تعلقات اچھے ہیں، مگر تیسری بیوی (عروسا خان) سے ان کی بمشکل دو یا تین بار ہی ملاقات ہوئی ہے۔ "بڑی سوتن سے اچھے تعلقات ہیں، مگر تیسری سوتن سے دعا سلام بھی نہیں ہم میں کوئی جھگڑا نہیں، مگر دوستی بھی نہیں۔ اقرار میرا واحد دوست ہے فرح اقرار سے جب پوچھا گیا کہ کیا اقرار الحسن چوتھی شادی بھی کریں گے، تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا: "مجھے نہیں معلوم، یہ ان کا مسئلہ ہے!"
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اقرار الحسن چوتھی شادی کر لیں تو ان کا ردعمل کیا ہوگا، تو انہوں نے حیران کن طور پر کہا:
"ہاں، اگر یہ ان کی خواہش ہے اور وہ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ اگر وہ خوش ہیں، تو انہیں جو بہتر لگے وہ کریں!"
فرح اقرار کی اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف آراء دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ لوگ ان کے بردباری والے رویے کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ اتنی بڑی بات کو کیسے اتنی آسانی سے قبول کر رہی ہیں۔