عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ پہلی جھلک سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Feb 25, 2025

پاکستانی ماڈل و اداکار عمر شہزاد کی شادی کی ان دیکھی تصاویر سامنے آ گئی ہیں، جس میں نکاح کے بعد ان کی دلہن کی پہلی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

عمر شہزاد نے مکہ مکرمہ میں نہایت سادگی کے ساتھ نجی تقریب میں نکاح کیا، جس میں صرف قریبی اہل خانہ شریک تھے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر مقدس مقام سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، مگر دلہن کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں میں تجسس بڑھ گیا، اور قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ آیا ان کی دلہن کوئی مشہور شخصیت ہیں یا نہیں۔ تاہم، اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مداحوں کی جانب سے عمر شہزاد کو شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے، اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More