معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اور اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گوہر رشید کے اب عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انھوں نے بھی شادی کی اطلاع اور تصاویر مسجد الحرام سے ہی جاری کی ہیں۔
عمر شہزاد نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سورہ النبا کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ لکھا کہ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
اداکار نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔"
عمر شہزاد نے اس پوسٹ میں اپنی اور اہلیہ کی تصویر بھی شیئر کی لیکن دونوں کے چہرے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
اداکار نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں نے غلاف کعبہ کو چھونے کی سعادت حاصل کی ہے۔
ان تصاویر پر صارفین کے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ عمر رشید کے ساتھی اداکاروں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تاہم اس پوسٹ میں عمرشہزاد نے اپنی اہلیہ کی تصویر اور شناخت ظاہر نہیں کی۔
کہا جا رہا ہے کہ عمر شہزاد کا نکاح بھی مسجد الحرام میں ہوا ہے تاہم اس حوالے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔