سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی انارا بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ سٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔
پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکاء کے خلاف مقابلہ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔
پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارا بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔
سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
یہ مقابلہ 12 سے 17 فروری 2025 تک نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں منعقد ہوا۔
مقابلے میں دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
یہ ایونٹ نوجوان ذہنوں کو سائنس اور جدت طرازی میں بہتری کی طرف راغب کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ان طلباء نے پاکستان میں انٹرنیشنل کینگرو سائنس مقابلے میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
سائنس میں لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی انتہائی اہم ہے، اور انارا اس راستے کی پہلی روشن مثال ہیں۔