محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نظام میں تبدیلی کے بعد ترمیمی قانون نافذ کردیا گیا ہے۔
شہریوں کو اب پراپرٹیز کی سیلف اسسمنٹ کی اجازت ہوگی،ٹیکس چوری پکڑنے والے ملازمین کو انعام بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹیکس چوری کی 20 فیصد رقم یا 3 تنخواہیں بطورانعام دی جائیں گی۔
پنجاب میں کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کےحوالے سے ایس او پیز جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پراپرٹی ٹیکس کا تعین ڈی سی ٹیبل میں دی گئی مالیت کے مطابق کیا جائے گا،50لاکھ روپے مالیت تک کے گھر اور رہائشی پلاٹس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا
موجودہ ٹیکس گزاروں کو رواں مالی سال میں اضافی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا،نئے ٹیکس گزار اس سال اپنے کل ٹیکس کا صرف 25 فیصد ادا کریں گے۔