پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے۔
شاہ حسین ایکسپریس لاہور اسٹیشن سے روزانہ شام 7 بجے روانہ ہوا کرے گی،شاہ حسین براستہ فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی کراچی پہنچے گی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
ٹرین 10 اکانومی، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہو گی،اکانومی کلاس کا کرایہ 4000 اور اے سی اسٹینڈرڈ کا 7500 روپے ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے،سرسید ایکسپریس کراچی سے پنڈی کیلئے چلائی جارہی تھی۔
پنجاب میں شہریوں کو پراپرٹیز کی سیلف اسسمنٹ کی اجازت
ٹرین کو تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے تحت پرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعے چلایا جا رہا تھا۔