پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر بہت افسوس ہوا،بورڈ کے حالات کو درست کرنا پڑے گا،رانا ثنااللہ

ہم نیوز  |  Feb 25, 2025

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر بہت افسوس ہوا،یہ افسوس تب تک رہے گا جب تک یہ ٹورنامنٹ چلتا رہے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میزبان ہیں،12،14ارب روپے چیمپئنز ٹرافی کے انعقا د کیلئے خرچ کئے،دنیا کرکٹ کھیلے گی اور ہم تماشائی ہیں۔

لاہور، چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف

جتنی توجہ دوسرے کاموں پر دی گئی ٹیم پر بھی توجہ دی جاتی ،ہمیں کرکٹ بورڈ کے حالات کو درست کرنا پڑے گا،کرکٹ بورڈ میں بے پناہ پیسہ ہے، لوگ وہاں امیر ہونے کیلئے آتے ہیں،لوگ اپنی ڈیوٹی ڈپوٹیشن کے اوپر کرکٹ بورڈ میں لگاتے ہیں تاکہ پیسے کمائے۔

کرکٹ بورڈ میں پروفیشنل لوگوں کو آنا چاہیے،وزیر اعظم اور صدر اتنی مراعات نہیں لیتے جتنی مراعات چیئرمین پی سی بی کو ملتی ہیں،جس کا زور چلتا ہے وہ وہاں جا کر بیٹھ جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More