بالی وڈ کی 78 سالہ معروف لیجنڈری اداکارہ ارونا ایرانی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گر کر زخمی ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل بینکاک میں اداکارہ گر گئیں تھیں اور وہیں ان کا علاج جاری تھا تاہم ان کے زخمی ہونے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ بیساکھیوں کی مدد سے چل رہی ہیں۔
اداکارہ کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد بینکاک سے ممبئی واپس لایا گیا جہاں انہیں وہیل چیئر کے ذریعے ائیر پورٹ سے باہر لایا گیا۔
ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاؤں پر پلستر موجود ہے اور ان کے ہاتھ میں بیساکھیاں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ممبئی میں ڈاکٹروں کی اسپیشل ٹیم علاج کرے گی تاہم انہیں اس وقت شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ لیجنڈری اداکارہ ارونا ایرانی نے بطور چائلڈ اداکارہ 1961 میں فلم گنگا جمنا سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ بالی وڈ کی کئی معروف فلموں میں اور متعدد بڑے ناموں کے ساتھ کے کام کر چکی ہیں۔