لاکھوں کی نئی گاڑی کوڑے دان میں کیوں پھینکی؟ وجہ جان کر لوگوں نے اپنے سر پکڑ لئے

ہماری ویب  |  Feb 28, 2025

کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص لاکھوں کی لگژری گاڑی تحفے میں دینے کے بعد اسے پھینک بھی سکتا ہے؟ روس میں پیش آنے والا یہ واقعہ سن کر یقیناً آپ بھی حیران رہ جائیں گے!

محبت کا تحفہ یا توہین؟

ماسکو کے ضلع میتیشی میں ایک شخص نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے ویلنٹائن ڈے پر پورشے ایس یو وی تحفے میں پیش کی، مگر جب بیوی نے تحفہ لینے سے انکار کر دیا تو شوہر نے انتہائی جذباتی قدم اٹھاتے ہوئے گاڑی کو سیدھا کوڑے دان میں ڈال دیا!

محبت بچانے کی آخری کوشش ناکام!

رپورٹس کے مطابق جوڑے کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ تھے۔ بیوی کی ناراضگی دور کرنے کے لیے شوہر نے ایک پرانی لگژری پورشے خریدی، جو کسی حادثے میں خراب ہو چکی تھی۔ اس نے گاڑی مرمت کروا کر 8 مارچ (خواتین کے عالمی دن) پر اہلیہ کو تحفے میں دینے کا منصوبہ بنایا، مگر گاڑی وقت سے پہلے ٹھیک ہوگئی تو اس نے بیوی کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔

بیوی کا ردعمل اور شوہر کا غصہ!

جیسے ہی بیوی کو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی پہلے سے استعمال شدہ اور حادثے کا شکار ہو چکی تھی، اس نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بیوی کے انکار کو اپنی توہین سمجھتے ہوئے شوہر نے غصے میں گاڑی کوڑے دان میں پھینک دی، جسے دیکھ کر علاقے کے لوگ دنگ رہ گئے!

سوشل میڈیا پر ہنگامہ

یہ حیرت انگیز منظر دیکھ کر لوگ فوراً موبائل نکال کر ویڈیوز بنانے لگے، اور سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کچھ لوگوں نے شوہر کو جذباتی قرار دیا، تو کچھ نے بیوی کے ردعمل کو سخت قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More