کلاس فیلو کو چھوڑ کر اس کی ماں سے شادی کر لی۔۔ 21 برس بڑی عورت سے محبت کی شادی کی نوجوان نے کیا انوکھی وجہ بتا دی؟

ہماری ویب  |  Feb 28, 2025

"جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا تو میں بچہ تھا، اور وہ میری کلاس فیلو کی ماں۔ لیکن مجھے لگا، یہ خاتون غیر معمولی طور پر خوبصورت ہیں۔ پھر سالوں بعد، جب دوبارہ ملا، تو اس کی شخصیت نے مجھے ایسا متاثر کیا کہ میں اس کے قریب ہونے کی جدوجہد کرنے لگا۔"

یہ ہیں ایسامو ٹومیوکا، جاپان کے اس 32 سالہ نوجوان کی کہانی جس نے اپنی کلاس فیلو کی 53 سالہ ماں میڈوری سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا!

بچپن کا تاثر، جو محبت میں بدل گیا!

ایسامو کی میڈوری سے پہلی ملاقات اسکول میں پیرنٹس ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی۔ اس وقت وہ صرف ایک طالبعلم تھا، جبکہ میڈوری اس کی کلاس فیلو کی والدہ۔ لیکن اس کم عمری میں بھی وہ ان کے حسن اور پرکشش شخصیت سے متاثر ہو گیا۔

20 سال بعد قسمت نے دوبارہ ملوایا!

برسوں بعد جب اچانک ان دونوں کی زندگی کے راستے پھر سے آپس میں جُڑے، تو ایسامو کو اندازہ ہوا کہ اس کی پرانی کشش محض وقتی تاثر نہیں تھی۔ اب یہ محض تعریف نہیں، بلکہ محبت میں بدل چکی تھی!

پہلے انکار، پھر بیٹی نے ماں کو منایا!

جب ایسامو نے میڈوری کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کیا تو انہوں نے فوراً انکار کر دیا۔ ان کے لیے عمر کا 21 سالہ فرق اور سماجی دباؤ ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ لیکن ایسامو نے ہار نہ مانی، اور اپنی محبت ثابت کرنے میں لگ گیا۔

سب سے حیران کن موڑ تب آیا جب میڈوری کی اپنی بیٹی، یعنی ایسامو کی سابق کلاس فیلو، اس رشتے کی سب سے بڑی حمایتی بن کر سامنے آئی! جب بیٹی نے ماں کو یقین دلایا کہ محبت عمر کی محتاج نہیں، تب جا کر میڈوری نے زندگی کے اس نئے سفر کے لیے حامی بھر لی۔

جاپان میں وائرل ہونے والی محبت!

یہ غیر روایتی شادی جاپان میں وائرل ہوگئی جب جوڑے نے اپنے رومانوی سفر کی کہانی ایک مشہور ٹی وی شو میں شیئر کی۔ کچھ لوگ حیران ہوئے، کچھ نے تنقید کی، لیکن بیشتر نے محبت کی جیت کو سراہا۔

"عمر تو بس ایک نمبر ہے، اصل چیز دل کا تعلق ہے!" – ایسامو ٹومیوکا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More