عریشہ رضی نے بیٹے کا کیا خوبصورت نام رکھا؟ تصویر بھی شیئر کردی ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 03, 2025

"ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمدللہ! ہمارا ننھا سا معجزہ، عبدل دایان، دنیا میں آگیا ہے اور ہمیں دو سے تین افراد پر مشتمل ایک خوبصورت فیملی بنادیا ہے۔"

پاکستانی اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ سب سے خوشی کی خبر شیئر کر دی—وہ ماں بن گئی ہیں! اداکارہ اور ان کے شوہر عبداللّٰہ فرخ نے اپنے ننھے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کی زندگی کا ایک نیا اور حسین باب شروع ہو گیا ہے۔

عریشہ نے انسٹاگرام پر ایک دل موہ لینے والی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے بیٹے کے ننھے ہاتھ اور پاؤں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی لے کر آیا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا، "ہماری نئی اور خوبصورت زندگی کے اس سفر میں ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔"

جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہر کوئی اس نئے جوڑے کو ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں دے رہا ہے۔

عریشہ رضی خان کی ازدواجی زندگی ہمیشہ پردے میں رہی، مگر 2022 میں ان کے نکاح کی خبر سب کے سامنے آئی، وہ بھی اس وقت جب ان کا ایک فوٹوگرافر کے ساتھ تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ وہ اور عبداللّٰہ فرخ نکاح کے بندھن میں تین سال سے بندھے ہوئے تھے، لیکن گزشتہ سال ان کی باقاعدہ رخصتی عمل میں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More