آسکرز 2025: ’انورا‘ سال کی بہترین فلم، پانچ ایوارڈ جیت لیے

اردو نیوز  |  Mar 03, 2025

97ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی فلم ’انورا‘ نے پانچ آسکرز ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔

اتوار کی شب امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں آسکرز کی رنگا رنگ آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔

خبر رساں اداروں روئٹرز اور اے پی کے مطابق سامنے آنے والے نتائج خاصے غیر متوقع رہے، جبکہ اس سے قبل بھی بہترین فلم اور بہترین اداکار اور ہدایت کار کے انعام کے لیے انعام کی پیشن گوئی کافی مشکل رہا۔

اس بار ایوارڈز کے لیے 23 کیٹگریز رکھی گئی تھیں۔

نتائج کے مطابق فلم ’انورا‘ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین ایوارڈ حاصل کیے جبکہ وکڈ، امیلیا پیرز ڈیون پارٹ ٹو کے حصے میں دو، دو ایوارڈز آئے۔

’انورا‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ایڈیٹنگ اور سکرین پلے کے انعامات بھی اسی کے حصے میں آئے۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کے ڈائریکٹر کارشون بیکر کو ملا (فوٹو: روئٹرز)

بہترین فلم کے مقابلے میں انورا کے علاوہ ’اے کمپلینٹ ان نون‘، ’ڈیون پارٹ ٹو‘، ’کونکلیو‘، ’آئی ایم سٹل ہیئر‘، ’دی سبسٹینس‘ اور ’نکل بوائز‘ شامل تھیں۔

اسی فہرست میں شامل فلم ’دی بروٹلسٹ‘ نے تین ایوارڈ حاصل کیے، جن میں بیسٹ ایکٹر، اوریجنل سکور اور بہترین سنیماٹوگرافی کے انعام شامل ہیں۔

اسی طرح بہترین ملبوسات اور پروڈکشن کی ڈیزائننگ کے ایوارڈ فلم ’وکڈ‘ کے حصے میں آئے۔

علاوہ ازیں سپیشن فلم ’امیلیا پیرز‘ کو بہترین معاون اداکارہ اور بہترین سونگ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکار کے انعام سے ’دی بروٹلسٹ‘ کے ایڈرین بروڈی کو نوازا گیا (فوٹو: روئٹرز)بہترین ویوژل ایفیکٹس اور بہترین ساؤنڈ کی کیٹگریز کے ایوارڈ فلم ’ڈیون، پارٹ ٹو‘ کو ملے۔

اگرچہ بہترین فلم کی کیٹگری میں شامل دیگر فلموں کے حوالے سے بھی امید کی جا رہی تھی کہ ان کو بھی ایوارڈ مل سکتے ہیں تاہم تقریب اس وقت تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی جب بہترین فلم کے لیے ’انوارا‘ کا نام سامنے آیا۔

اسی طرح بہترین ہدایت کار کا انعام بھی اسی فلم کے ڈائریکٹر کارشون بیکر کو ملا، ہہترین ہدایت کار کی کیٹگری میں فلم کا مقابلہ ’دی بروٹلسٹ‘، ’اے کمپلینٹ ان نون‘، ’امیلیا پیرز‘ اور ’دی سبسٹینس‘ کے درمیان مقابلہ تھا۔

تاہم بہترین اداکار کے انعام سے ’دی بروٹلسٹ‘ کے ایڈرین بروڈی کو نوازا گیا۔

اس کیٹگری میں ان کے ساتھ مقابلے میں ٹمیتھی شیلیمے، رالف فائنز، سبسٹین اسٹین اور لولمبین ڈومنگو بھی تھے۔

بہترین معاون اداکارہ کا انعام سوئے سلڈانی کے نام رہا (فوٹو: روئٹرز)اس سے قبل بھی ایڈریئن آسکر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، جو کہ ان کو 2003 میں ملا تھا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’انورا‘ میں کام کرنے والی مائیکی میڈیسن کے نام رہا۔

اس کیٹگر میں کارلا سوفیا، ڈیمی مور، سنتھیا اریوو اور فرننیڈا نورس ان کے مدمقابل تھیں۔

اسی طرح بہترین معاون اداکارہ کا انعام سپیشن فلم امیلیا پیرز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی سوئے سلڈانیا کے نام رہا۔

تقریب میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی مختلف کیٹگریز کے انعامات سے نوازا گیا (فوٹو: روئٹرز)اس کیٹگری میں ان کا مقابلہ مونیکا باربرو، آریانا گرینڈے، فلیسٹی جونز اور ایزابیل روسلینی کے ساتھ تھا۔

فلم ’اے ریئل پین‘ کے اداکار کیرن کلکن کو بہترین معاون اداکار کے انعام سے نوازا گیا۔

اس کیٹگری کے لیے گائے پیئرسن، جرمی سٹرونگ، یورا بوریسوو اور ایڈورڈ نورٹن نامزد ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More