مجھے کوئی لڑکا ڈھونڈ دیں۔۔ ثناء جاوید کی فرمائش پر فہد مصطفیٰ نے ایسا کیا جواب دیا کہ اداکارہ چپ کرواتی رہ گئیں؟

ہماری ویب  |  Mar 03, 2025

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مختلف چینلز پر گیم شوز شروع ہوگئے ہیں، جن میں سب سے سے زیادہ مقبول فہد مصطفیٰ کا شو جیتو پاکستان ہے۔ اس شو کی خاص بات اس کے وائرل اور مزاحیہ لمحے ہیں، اور اس سال کا پہلا وائرل کلپ، فہد مصطفیٰ کا اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی متنازعہ شادی پر دلچسپ انداز میں چٹکلا مارنا تھا۔

گیم کھیلتے ہوئے ثنا جاوید نے فہد مصطفیٰ سے کہا، "مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آرہے، پلیز مجھے کھیل کے لیے کچھ لڑکے ڈھونڈ کر دو۔" تو فہد نے جواب دیا، "یہاں لڑکوں کی کمی نہیں، مجمع میں دیکھو! اب میں تمہارے لیے اور لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا، تمہارے لیے ایک تو پہلے ہی ڈھونڈ لیا ہے۔" فہد کے اس کھلے تبصرے کے بعد ثنا جاوید نے فہد کو روکنے کی کوشش کرتی رہیں۔

اس وائرل کلپ پر مداحوں کے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے ثنا جاوید کا مذاق اُڑایا اور وہ یہ طنز سہی طور پر جھیل نہیں پائیں، جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ثنا کو اپنی شادی کے بعد اس شو میں نہیں آنا چاہیے تھا۔ دوسری طرف، شعیب ملک کے مداحوں نے ثنا جاوید کے ساتھ ثانیہ مرزا کو یاد کرتے ہوئے ان کی حمایت کی۔

یہ دلچسپ لمحے اور جملے اس شو کی مقبولیت میں اور بھی اضافہ کر رہے ہیں، اور مداحوں کے درمیان ان پر بحث کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More