پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 601 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 2921 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 4800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 4800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گیا تھا۔